Wednesday, 12 March 2025, 09:24:32 am
 
کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان کی پشت پناہی کی تصدیق
February 14, 2025

File photo

اقوام متحدہ کی ایک تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کے اس موقف کی تصدیق کی گئی ہے کہ افغانستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کیلئے  نقل وحمل اورمالی مدد کررہا ہے ۔

اقوام متحدہ کی تجزیاتی سپورٹ اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے افغانستان کے صوبوں کنٹر، ننگرہار، خوست اور پکتیکا  میں نئے تربیتی مراکز قائم کیے ہیں۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردتنظیموں کی موجودگی ملکی استحکام اورہمسایہ ملکوں کی سلامتی کیلئے ایک سنگین مسئلہ ہے ۔