بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بد نام زمانہ تحقیقاتی ادارے نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے آج متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ قابض حکام نے کہا کہ ادارے نے کولگام میں تین مقامات، پلوامہ میں دو اور شوپیاں میں ایک مقام پر چھاپے مارے۔ کشمیریوں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران این آئی اے کے اہلکاروں نے مذہبی کتابیں، ڈیجیٹل آلات، سم کارڈز اور ڈیٹا محفوظ کرنے والے آلات قبضے میں لیلئے۔