محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر بالائی حصوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم مشرقی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد 26ڈگری سینٹی گریڈلاہور 29کراچی 31پشاور 28کوئٹہ 24گلگت 19مری 18اورمظفرآباد 23ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، LEH،پلوامہ اننت ناگ ،شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ جموں27 LEH 13،اننت ناگ اور بارہ مولا میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ۔