Thursday, 31 October 2024, 01:07:14 am
 
کپاس کے کاشتکاربارشوں میں فصل کے حفاظتی انتظامات کریں،محکمہ زراعت
July 14, 2024

محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بارشوں کے دوران فصل کی حفاظت کے حوالے سے خصوصی انتظامات یقینی بنائیں۔

زرعی شعبہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ معمول سے زیادہ بارشوں کے کپاس کی فصل پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چوبیس گھنٹوں سے زائد بارش کا پانی کپاس کی فصل میں کھڑا رہے تو یہ اس کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ زیادہ بارشوں کی صورت میں کسانوں کو فصل سے بارش کے پانی کے اخراج کیلئے مناسب انتظامات کرنے چاہئیں۔