جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان کے درمیان سہ فریقی اجلاس ٹوکیو میں ہوا جس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کے تجربے کے تناظر میں اس بات پر غور کیا گیا کہ شمالی کوریا پر کیسے پابندی عائد کی جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے لئے امریکی نمائندے خصوصی SUNG KIM نے کہا کہ واشنگٹن جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کی غرض ، شمالی کوریا سے سفارتکاری کے لئے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے گا۔انہوں نے امریکہ کے اس موقف کا بھی اعادہ کیا کہ واشنگٹن کے پیانگ یانگ سے متعلق کوئی مخالفانہ ارادے نہیں ہیں۔