Thursday, 31 October 2024, 01:07:10 am
 
پنجاب کے بالائی علاقوں میں کل سے بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے کا امکان
September 14, 2023

پنجاب کے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے کل سے اس ماہ کی20 تاریخ تک صوبے کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے آج ایک بیا ن میں کہا کہ اس ماہ کی سترہ سے انیس تاریخ تک پنجاب کے مختلف اضلاع کے دریاؤں اور نہروں میں پانی کے تیز بہاؤ کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ نا گہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔