کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے بھارت کے سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوے کو بے نقاب کردیا ہے کیونکہ اس نے پورے مقبوضہ علاقے کودنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا ہے کہ کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کو تمام مشکلات کے باوجود جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران شہریوں پر مظالم کی مذمت کی اورعالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑے اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔