چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جوقطر کے سرکاری دورے پر ہیں دوحہ میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن بن علی الثانی سے ملاقات کی۔
چیئرمین نے قطر کی سلح افواج کے چیف آف سٹاف سے بھی الگ ملاقات کی ۔
ملاقات میں فریقین نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے باہمی عزم کا اظہارکیا ۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اورقطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں افواج کی سطح پر تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قطر کی قیادت نے علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کوتسلیم کیا اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کی تعریف کی۔