Thursday, 26 December 2024, 06:21:10 pm
 
دنیا علم اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے دور میں داخل ہورہی ہے ، احسن اقبال
November 14, 2024

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اگلے آٹھ سالوں میں ٹیکنالوجی سے چلنے والی معیشت کے ذریعے پاکستان کی برآمدات کو ایک سوارب ڈالر تک لے جانے کے پرعزم منصوبوں پرعمل پیرا ہے ۔

انہوں نے آج(جمعرات کو) اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل انقلاب اور علم پرمنبی اختراع کی اہمیت پر زوردیا ۔

انہوں نے کہاکہ دنیا علم اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے دور میں داخل ہورہی ہے ۔

انہوں نے عالمی سطح پر اہم مقام حاصل کرنے کیلئے کاروباری اوراختراعی منصوبوں کی ضرورت پر زوردیا۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے بارے میں وزیر منصوبہ بندی نے پانی اور خوراک کے تحفظ پرحکومت کی توجہ اور زراعت میں انقلاب لانے کیلئے ٹیکنالوجی کے انضمام پرروشنی ڈالی ۔

انہوں نے ماحولیات سے متعلق اقدامات میں پائیدار طریقوں اور سرمایہ کاری کی اہمیت پر زوردیا جو 5ES فریم ورک کے تحت حکومت کے بڑے ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔