Friday, 15 November 2024, 03:05:22 am
 
پاکستان اور ترکیہ کا زرعی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ
November 14, 2024

پاکستان اور ترکیہ نے زرعی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہاکہ ترک کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔

انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔