صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض پر قابو پانے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔
آج(جمعرات) ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے سب کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ فعال اقدامات کے ذریعے بیماری پر قابو پاکر اس سے بچاجاسکتا ہے۔
انہوں نے پاکستان کے علاج معالجے کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا تاکہ تمام افراد کو ذیابیطس کی سستی اورموثرسہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ'' ذیابیطس کی روک تھام اور اس پرقابوپانے کاپروگرام '' وفاقی سطح پر شروع کیا جائے گا جس کا مقصد وفاقی علاقوں میں اس مرض پر قابو پانا اور تمام صوبوں کی استعدادکارکوبہتر بنانا ہے۔
پاکستان میں ذیابیطس کی خطرناک حدتک بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تقریباً تین کروڑ تیس لاکھ شہری ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔