Saturday, 27 July 2024, 05:59:36 am
قومی اسمبلی،صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث
May 15, 2024

قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث جاری ہے۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے اویس حیدر نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے ان علاقوں کے لئے اضافی رقوم مختص کرنے پر زور دیا۔

شگفتہ جمانی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ مفاہمت کی راہ اختیار کی ہے۔

انیقہ مہدی نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

عائشہ ناز تنولی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے پاکستان کی تبدیلی کے بلند بانگ دعوے کئے تھے تاہم وہ کوئی بھی وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہی۔