بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی قابض فوج نے آج ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید تین نوجوان شہید کردئیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہیدکیا گیا۔
بھارتی فوج نے جموں، ڈوڈہ، ریاسی ، جموں اور ادھمپور اضلاع میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں جن سے مقامی لوگوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بھارتی پولیس نے جیل میں نظر بند ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم کے بھتیجے ایڈووکیٹ میاں مظفر کو بھی سرینگر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے ظالمانہ قانون تحت گرفتار کر کے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیاہے۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرے۔
امریکہ میں مقیم کشمیریوں نے بھارتی حکومت کی طرف سے دوہزار انیس میں آرٹیکلز 370اور 35-Aکی منسوخی کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو پرامن احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
احتجاج کا مقصدتحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنا اور بھارت کی پروپیگنڈہ مشینری کاتوڑ کرنا ہے۔ ًًًً