بھارتی فوج نے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کے علاقے اکھنور میں کارروائی کی۔
بھارتی فوج نے پولیس اور نیم فوجی دستوں کے ہمراہ علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور تلاشی کی کارروائی کر رہی ہے۔