Saturday, 27 July 2024, 08:04:11 am
حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی
September 15, 2023

فائل فوٹو 

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ، کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیانات میں انہوں نے کہا کہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں معمول بن چکی ہیں جس دوران فوجی خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشتے۔

اُدھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو پھر جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جینوا میں ایک سیمینار میں مقررین نے عالمی برادری کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کی طرف مبذول کرائی ہے جو پہلے ہی بھارتی فوج کے ظلم وستم برداشت کررہے ہیں۔

سیمینار میں بین الاقوامی ماہرین انسانی حقوق کے کارکنوں اور ماہرین تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی نے کشمیری عوام کی زندگی کو خطرناک حدتک متاثر کیا ہے۔

بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، رام بن، راجوری، پونچھ، ریاسی اور سانبا اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد نوجوان گرفتار کر لیے۔ فوجیوں نے گھریلو اشیاکی توڑ پھوڑ کی اورمکینوں کو ہراساں کیا۔

بھارتی پولیس نے آج سری نگر میں ایک صحافی ماجد حیدری کو گرفتار کر لیا۔