نجکاری اور مواصلات کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارتی راہداری سے وسطی ایشیائی ممالک کو تجارت بڑھانے کیلئے بندرگاہوں تک رسائی میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں قازقستان کے سفیر YERZHAN-KASTAFINسے ملاقات میں کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی مصنوعات وسطی ایشیائی ممالک کیلئے بہترین آپشن ہے۔
انہوں نے غیر ملکی کاروباری برادری کیلئے پاکستان میں ڈسپلے سینٹرز قائم کرنے کی تجویز پیش کی جہاں صنعتی مصنوعات کی تجارت کو فروغ دینے کیلئے ایک ہی چھت تلے نمائش اور فروخت کیا جاسکے۔
علیم خان نے زور دیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور یہ معیشت کی بہتری کیلئے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے سڑکوں کے بہترین بنیادی ڈھانچے کا خواہاں ہے۔
قازقستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تجارتی اور اقتصادی تعلقات ان کے ملک کے بھی وسیع ترمفاد میں ہے۔