پاکستان نے کہاہے کہ ایک امریکی عہدیدار کی جانب سے پاکستانی میزائل کی استعداد کار سے مبینہ خطرے کا تاثر بےبنیاد، غیر منطقی اور حقائق کے منافی ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک تھنک ٹینک میں امریکی اعلیٰ عہدیدار کے بیان سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1954 ء سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مثبت اور کثیر جہتی تعلقات استوار ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے کبھی امریکہ کے لئے غلط عزائم نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان تعلقات کے لئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور وہ خطے میں امریکی پالیسیوں کے باعث مسلسل نقصان برداشت کررہا ہے۔