صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل اسلامی شریعت کے مطابق حکومت کی رہنمائی کررہی ہے اور ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو بھی فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات مظفرآباد میں آزاد کشمیر کی اسلامی نظریاتی کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
آزاد کشمیر کے صدر نے کونسل کے ارکان کے علم اور مذہب کے گہرے فہم کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ انیس سوچوہتر کے ایکٹ میں تیرہویں ترمیم پر عمل کرتے ہوئے کونسل کو پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل جیسی آئینی حیثیت دی گئی ہے۔