Wednesday, 05 February 2025, 04:56:37 pm
 
حکومت حزب اختلاف مذاکرات کا تیسرا دور، تحریری اعلامیہ جاری
January 16, 2025

حزب اختلاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ آج پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے بعد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کمیٹی کے رہنما عمر ایوب خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومتی کمیٹی مطالبات کے حوالے سے اپنا تحری موقف سات روز میں پیش کرے گی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق حکومت اور حزب اختلاف دونوں سے مشاورت کے بعد اگلے اجلاس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔