خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ نے اپنی سالانہ کتاب 2024 اور 2025 کا ورک پلان جاری کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پشاور میں YEAR-BOOK کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔
YEAR-BOOK کے مطابق آئی ٹی بورڈ نے عوام کو انقلابی خدمات کی فراہمی کیلئے 2024 میں E-DOMICILE اور E-STAMPING SERVICE کا اجراء کیا۔
بورڈ نے اقتصادی ترقی میں اضافے کیلئے پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس بھی قائم کئے ہیں۔