وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جاپانی سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں خصوصاً تیاری و پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔
وہ پاکستان میں جاپان کے سفیر Akamatsu Shuichiسے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بڑے پیمانے پر پاکستان کے معاشی استحکام کی مثبت رفتار پر روشنی ڈالتے ہوئے اِسے مالیاتی لائحہ عمل، ٹیکس نظام ، خصوصی اقتصادی زونز، توانائی ، وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ اور
نجکاری کی کوششوں سمیت مختلف شعبوں میں بنیادی اصلاحات اور ساختی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر Akamatsu Shuichi نے بڑے پیمانے پر پاکستان کے معاشی استحکام اور حکومت کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا۔