Saturday, 27 July 2024, 06:40:03 pm

مزید خبریں

 
کشمیریوں کی حالت زار کی طرف توجہ مبذول کرانے کیلئے حریت کانفرنس کا انتونیو گوتریس کو خط
February 16, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو کے نام ایک خط میں ان کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر اور بھارتی جیلوں میں بند کشمیریوں کی حالت زار کی طرف مبذول کرائی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہاکہ بھارتی تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کی پر امن جدوجہد کرنے والے کشمیری سیاسی رہنماؤں کے ساتھ انکے سیاسی نظریے کی وجہ سے مجرموں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔

اس معاملے پر اقوام متحدہ کے سربراہ نے ذاتی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے خط میں کشمیری قیدیوں کی جان بچانے میں مدد پر زور دیا۔ جن زندگیوں کو بھارت جانبدارانہ عدلیہ سے خطرہ ہے۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی متعلقہ قرادادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں توسیع پسندانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ ریاستی دہشت گردی کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

دریں اثنا ء بھارتی فوجیوں نے سری نگر، کپواڑہ اور دیگر اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔