Friday, 03 January 2025, 09:34:38 am
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا
March 16, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گاتاہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں تیز ہوائیں چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش اورآندھی چلنے کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈلاہور انیسکراچی چوبیسپشاور سترہگلگت آٹھمری نوکوئٹہ اورمظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ،جموںLeh،پلوامہ،اننت ناگ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلود، تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:پلوامہ ،بارہ مولہ اورشوپیاں میںآٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، سرینگرنو،جموں سترہ، Leh منفی پانچ اور اننت ناگ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ۔