فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخوا نے مختلف علاقوں میں کامیاب انسداد سمگلنگ آپریشن کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چترال، دیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور سوات میں کارروائیاں کی گئیں اور کھانے پینے کی اشیا، گھریلو بجلی کے آلات، کپڑے، ٹائر، آٹو پارٹس، غیر ملکی تیار کردہ جدید اسلحہ، سونا اور غیر ملکی کرنسی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ .
متعلقہ حکام کی نگرانی میں 42 میٹرک ٹن سے زائد ممنوعہ اشیا بشمول سگریٹ، پان، اور غیر ملکی منشیات قبضے میں لے کر جلا دی گئیں۔
ایف سی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری طرح متحرک ہے۔