Wednesday, 08 May 2024, 09:07:56 am
کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پاک فوج کے زیراہتمام دو روزہ امن میلے کا انعقاد
April 27, 2024

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پاک فوج کے زیراہتمام دو روزہ امن میلے کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی اور افغان طلبا نے ثقافتی اور روایتی سمیت مختلف اسٹالز لگائے۔ کھانے پینے کے روایتی سٹال بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

میلے میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یونیورسٹی کے فیکلٹی اور طلبا نے امن میلے کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔