وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے قومی کھیل ہاکی کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے پرعزم ہے.
وہ اسلام آباد میں پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے جو تیرہ سال کے عرصہ کے بعد ملائیشیا میں اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی۔
وزیر اعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی عمدہ کارکردگی نے ملک میں ہاکی کی بحالی کا ایک راستہ فراہم کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے عمدہ کارکردگی پر ہاکی کھلاڑیوں میں چیک تقسیم کئے۔