پاکستان اور امریکہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ہوا۔
وزیر مملکت نے امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔