بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں ضلع ڈوڈہ میں ایک حملے میں ایک فوجی افسر سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حملہ ضلع کے علاقے دیسہ میں جاری تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کیا گیا۔
کانگریس پارٹی کے لیڈر راہول گاندھی نے نئی دلی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں مودی حکومت کی غلط پالیسیوںکا نتیجہ ہیں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مودی کی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور مسلم ملازمین اور علمائے کرام کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔
جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں ، پولیس اور پیراملٹری اہلکاروں نے جموں خطے میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد کشمیریوںکو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی فوج کپواڑہ، ڈوڈہ، جموں، ریاسی، راجوری، پونچھ اور ادھمپور اضلاع میں اہم علاقوں اور سڑکوں کو سیل کر کے محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ادھرسرینگر میں محرم کے جلوس میں شرکاء نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔ جلوس کے عزاداروںنے قابض انتظامیہ کی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فلسطینی پرچم لہرائے اوراسرائیل مخالف نعرے بلند کئے۔