Wednesday, 05 February 2025, 09:10:11 am
 
عالمی برادری غزہ میں امدادی کارروائیوں کیلئے مزید اقدامات کرے،عالمی ادارہ صحت
January 17, 2025

عالمی ادارہ صحت نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھے اور غزہ میں امدادی کارروائیوں کیلئے مزید اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ صحت نے کہا کہ نجی شعبے سمیت اس کے رکن ممالک' عطیات فراہم کرنے والوں اور عالمی برادری کو غزہ میں صحت عامہ کی ہنگامی ضروریات اوراس کے نظام کی طویل مدتی تعمیر نو کیلئے اپناکردار ادا کرنا چاہئے۔

فلسطین کے مقبوضہ علاقے کیلئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے ورچوئل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ تنہا امدادی سرگرمیاں نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں روزانہ چھ سو ٹرک انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت ہوگی۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مغربی حصے پر حملے میں پانچ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

سات اکتوبر 2023 سے لیکر اب تک محصور غزہ پر اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کے نتیجے میں چھیالیس ہزار سات سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت سے غزہ بھر میں تقریباْ بیس لاکھ فلسطینی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔