Monday, 17 March 2025, 04:44:45 pm
 
روسی بحری بیڑہ خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا
March 17, 2025

روس اورپاکستان کے بحری جہاز دونوں بحری افواج کے درمیان معلومات کے تبادلے اور باہمی بحری تعاون کو بڑھانے کیلئے مشترکہ مشقیں کریں گے۔

دو جنگی جہازوں اور ایک سمندری ٹینکر پر مشتمل بحری بیڑہ FLOTILLA خیر سگالی دورے پر کراچی میں ہے۔

دورہ کرنے والے بحری جہازوں کا عملہ پاک بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کرے گا۔

روسی جنگی بحری جہازوںکا دورہ بحری سفارتکاری میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو تقویت ملے گی۔