Tuesday, 30 April 2024, 04:23:56 pm
وزیر دفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار
April 17, 2024

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آج اسلام آباد میں دفاع اور دفاعی پیداوار کے وزیر خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیردفاع نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔

مشترکہ سرحدی کمیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر فاع نے کہا کہ پاکستان نے سرحدی انتظام کے شعبے میں تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔ایرانی سفیر نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون کی صلاحیت موجود ہے۔فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔