Tuesday, 30 April 2024, 04:45:52 pm
وزیراعظم کا ترکمانستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور
April 17, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے ترکمانستان کے ساتھ بالخصوص تجارت، توانائی، رابطوں اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ ترکمانستان کے سفیر ATADJAN MOVLAMOV سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے وزیراعظم سے آج اسلام آباد میں خیرسگالی ملاقات کی۔

سفیر نے وزیراعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر ترکمانستان کی قیادت کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے مبارکباد کے پیغامات پر ترکمانستان کے صدر سردار BERDIMOHAMEDOV اور ترکمانستان کے قومی رہنما GURBANGULY BERDIMOHAMEDOV کا شکریہ ادا کیا۔