تین افریقی ملکوں مالی، برکینا فاسو اور نیجر نے ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد مسلح بغاوت اور بیرونی جارحیت کے ممکنہ خطرات کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔
معاہدے کو SAHEL سکیورٹی اتحاد کا نام دیا گیا جس کے تحت دستخط کرنے والے ممالک کسی بھی رکن ملک پر حملے کی صورت میںاس کی مدد کریں گے۔
معاہدے کے تحت کسی بھی رکن ملک کی خودمختاری یا علاقائی سا لمیت کی خلاف ورزی کو تینوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔