وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میر عطاء اللہ LANGO کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے آج اپنے تہنیتی بیان میں بار کے دیگر نئے منتخب عہدیداروں کو بھی مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے اُمید ظاہر کی کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اُن کی کامیابی وکلاء کی فلاح و بہبود میں کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے اور بلوچستان کے وکلاء کے مفادات کیلئے کام کرنے کے بار ایسوسی ایشن کے عزم کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے اُمید ظاہر کی کہ بار کے نئے منتخب ارکان وکالت کے پیشے کو مستحکم بنانے کیلئے انتھک کام کریں گے اور ملک میں انصاف اور جمہوریت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔