Saturday, 27 July 2024, 08:27:52 am
حریت کانفرنس کی بھارتی فوج کی جانب سے تلاشی کی کارروائیوں پر گہری تشویش
February 18, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج اور دوسرے خفیہ اداروں کی جانب سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پرچھاپوں پرگہری تشویش ظاہر کی ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ دباؤ ڈالنے کے یہ تمام حربے کشمیریوں کو ان کے جائز حق خودارادیت کے حصول کے مطالبے سے دستبردار نہیں کرسکتے۔