بھارت خراسان صوبے کے دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہے اور اپنے پڑوسی ملکوں خصوصاً پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔
حال ہی میں کیرالہ کے رہنے والے ایک بھارتی شہری SANAUL ISLAM کو افغانستان میں گرفتار کیا گیا جو کہ آئی ایس۔ خراسان صوبہ کا کارندہ تھا۔
گزشتہ سال اکتوبر میں ٹی ٹی پی سے منسلک دو بھارتی شہریوں کو بھی کرناٹکا سے گرفتار کیا گیا جبکہ گزشتہ سال فروری میں بھارتی شہری ذوہیب خان کی افغانستان میں آئی ایس خراسان کے کارندے کے طور پر نشاندہی کی گئی۔
آئی ایس خراسان صوبہ کے کارندہ کا ایک اور بدنام زمانہ سرغنہ ابوعثمان الکشمیری جو بھارتی شہری تھا گزشتہ سال افغانستان میں مارا گیا تھا۔