Saturday, 27 July 2024, 11:42:48 am
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی غاضب فوج کے ہاتھوں شہید کشمیری نوجوان کی لاش برآمد
September 18, 2023

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک کشمیری نوجوان کی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لاش Gadoolکے علاقے سے برآمد ہوئی جہاں مسلسل پانچویں روزمحاصرے اورتلاشی کی کارروائی کی گئی۔بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران ڈرون میزائل ،راکٹوں اوردیگرجدیدہتھیاروں کا استعمال کیا۔شہیدہونے والے شخص کی فوری طورپرشناخت نہیں ہوسکی۔