Saturday, 27 July 2024, 01:12:10 pm
پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی کا بیجنگ شہر کا دورہ
September 18, 2023

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آج بیجنگ کادورہ کیاجہاں انہوں نے شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے شہرمیں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے منصوبے، پولیس کے نظام، ٹریفک ،شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے ،ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل اورکوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے کے نظام کا بغور جائزہ لیا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام کے لئے سہولتوں کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے ہم چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے۔