ملتان میں آج پاکستان کی انڈر۔19 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کی انڈر 19- کرکٹ ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سات رن سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 163 رنز بنائے اور اُس کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ۔پاکستان نے جیت کیلئے دیا گیا ہدف 18.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کے سعد بیگ کو 79 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔