Sunday, 06 October 2024, 11:31:09 am
 
کل جماعتی حریت کانفرنس کا آٹھ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار
November 18, 2023

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے آٹھ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پرگہری تشویش ظاہر کی ہے ۔سری نگر میں ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا نریندرمودی کی بھارتی حکومت ہندو توا سے متاثر فوجی ریاست کے زیرسرپرستی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے ذریعے کشمیریوں کا آہستہ آہستہ قتل عام کررہی ہے ۔