امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حمایت یافتہ اس قرار داد کو ویٹو کر دیا ہے جس میں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سلامتی کونسل کے پندرہ میں سے بارہ ارکان نے فلسطین کے حق میں ووٹ دیا امریکہ نے اسکی مخالفت کی جبکہ انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔فلسطینیوں کی مضبوط حمایت اس حقیقت کی مظہر ہے کہ نہ صرف ان کیلئے ایک الگ اور خود مختار ملک کا حق تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ فلسطینیوں کو غزہ میں گزشتہ سات ماہ سے درپیش انسانی بحران پر بھی بتدریج عالمی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔