وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئرامیر مقام بھی ان کے ہمراہ ہو نگے ۔دونوں وزراء آج ایک خصوصی پرواز کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔دورے کے دوران نائب وزیراعظم بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کرینگے تاکہ زخمی طلباء کے لئے علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔