ترک صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔
ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک اس سمٹ میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔ رجب طیب اردگان نے بھی فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لیے جدوجہد میں اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا۔