دوہزار چھبیس کے عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوالیفائر کے دوسرے مرحلے میں کل جناح سپورٹس گراؤنڈ اسلام آباد میں پاکستان کا مقابلہ اردن سے ہوگا۔
اردن کی ٹیم مسقط سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے جس کا ہوائی اڈے پر ان کے ملک کے نمائندے نے استقبال کیا۔اردن کی ٹیم کو ہوائی اڈے سے سخت سکیورٹی کے حصار میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔