Saturday, 27 July 2024, 12:19:24 pm
میرواعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسی کل منائے گی
May 20, 2024

کنٹرول لائن کے اطراف مقیم کشمیری کل سینئر حریت رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسی منائی جائے گی۔

شہید میر واعظ مولوی محمد فارو ق کو اکیس مئی اُنیس سو نوے میں شہید کیا گیا جبکہ شہید عبدالغنی لون کو قابض بھارتی فورسز نے اکیس مئی دو ہزار دو کو شہید کر دیا تھا۔

اس دن سانحہ حول کے متاثرین کی قربانیوں کو یاد کیا جائے گا۔جب قابض بھارتی افواج میر واعظ مولوی محمدفاروق کا جنازہ لے جانے والے ستر نہتے کشمیریوں کو بلااشتعال فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

اس موقع پر کل بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال بھی کی جائے گی۔