Saturday, 27 April 2024, 02:16:13 am
پاکستان سپر لیگ:اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا
June 20, 2021

رات ابو ظہبی میں پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں جیتنے کیلئے ایک سو پچاس رنز کا ہدف دیا ۔جواب میں اسلام آبا دیونائیٹڈ نے یہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا جبکہ میچ کی ابھی دو گیندیں باقی تھیں۔ٹورمنٹ میں اس سے پہلے کھیلے گئے ایک اور میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کو چودہ رنز سے شکست دی ۔