کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کینیڈین سکھ ہردیپ سنگھ کے قتل میں اپنے ملوث ہونے کے الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لے۔اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیڈا اشتعال یا کشیدگی پیدا نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ ضروری حقائق کو سامنے لانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت یہ مسئلہ مناسب طریقے سے حل کرے۔اُدھر امریکہ نے بھی کینیڈا کے حق میں آواز ٹھائی ہے اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قتل کے حقائق منظر عام پر لائے۔