Tuesday, 22 October 2024, 04:06:33 am
 
آرمینیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
June 21, 2024

آرمینیا نے فلسطین کی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیا ہے۔

آرمینیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بین الاقوامی قانون کی پاسداری، اقوام کے درمیان مساوات خودمختار اور پرامن بقائے باہمی کی پاسداری کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تصدیق کی۔

بیان میں کہا گیا کہ آرمینیا غزہ میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرتا ہے اور فلسطین اسرائیل تنازعے کے دو ریاستی حل کے حق میں ہے۔اس سے پہلے، ناروے، آئرلینڈ اور سپین سمیت کئی یورپی ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں۔اب تک اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے رکن ملکوں میں سے ایک سو چھیالیس ملکوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔