انفار میشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔
وہ پاکستان کیلئے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو ETHAN SUN سے اسلام آباد میں گفتگو کر رہی تھیں۔
ملاقات کے دوران ڈیجیٹلائزیشن، آئی ٹی اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور ہنر سکھانے کے اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے تصور کے تحت نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دی جا رہی ہے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کاروبار کے آسان آغاز اور شہریوں کو فوری خدمات کی فراہمی میں ہواوے تعاون کرے۔