Friday, 03 January 2025, 09:15:29 am
 
عوام نے بدامنی او رانتشار پر مبنی پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، عظمیٰ بخاری
September 21, 2024

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوام نے بدامنی او رانتشار پر مبنی پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

آج(ہفتہ کو) لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے لاہور کے جلسے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے کارکنوں کو بلایا۔

انہوں نے کہاجلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

وزیراعلی علی امین گنڈاپور صوبے کے مسائل کے حل کی بجائے احتجاجی مظاہروں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا لاہور کے عوام نے محاذ آرائی اور تصادم کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔